جمہوریہ آذربائیجان کے طیارہ حادثے پر صدر ایران کا اظہار افسوس

تہران (ارنا) صدر ایران نے جمہوریہ آذربائیجان کے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔

صدر ایران مسعود پزشکیان نے اپنے آذربائیجانی ہم منصب الھام علی اف کے ساتھ فونک بات چیت میں اس ملک کی فضائی کمپنی کے مسافر طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور جمہوریہ آذربائیجان کے متعدد شہریوں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر ایران نے الھام علی اف کو تہران آنے کی دعوت بھی دی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .